آزاد کشمیر سیکٹر میں تعینات پاک فوج کے اہلکارعلالت کے باعث انتقال کر گئے
بھیرہ (نامہ نگار) آزاد کشمیر سیکٹر میں تعینات پاک فوج کے اہلکار محمد نصیر کھوکھر علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔
مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تھے ۔ ان کا جسدِ خاکی پاک فوج کے جوانوں کی نگرانی میں ان کے آبائی شہر بھیرہ لایا گیا، جہاں دربار امیر السالکین میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments