غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس ،حکم امتناعی جاری
خوشاب(نمائندہ دُنیا)لاہور ہائی کورٹ نے غلہ منڈی جوہر آباد میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیے ہوئے تعمیرات کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ۔
یہ کاروائی جوہرآباد کے ایک شہری کی جانب سے دی گئی درخواست کی روشنی میں کی گئی درخواست انکشاف کیا گیا تھا کہ غلہ منڈی جوہر آباد کا یہ قطعہ اراضی مسجد اور پارک کی تعمیر کیلئے مختص تھا اور وہاں غیر متعلقہ تعمیرات کی جا رہی ہیں ، ہائی کورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کی سماعت کیلئے 16دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فریقین کو اپناپنا موقف پیش کرنے کیلئے عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments