اوکاڑہ :ٹریفک حادثات لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق
اوکاڑہ (خبرنگار)اوکاڑہ میں دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ 36 جوڑے روڈ چک نمبر 42؍2L کے قریب ہوا ،جہاں اچانک شافٹ ٹوٹنے سے چلتا ہوا ٹریکٹر الٹ گیا اور اس پر بیٹھامبینہ ڈرائیور 30 سالہ شوکت علی ٹریکٹر تلے دب جانے کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔دوسرا حادثہ جبوکہ میں پیش آیا جہاں 13 سالہ بچہ منیب جو سڑک کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے بری طرح روند ڈالا، منیب موقع پر ہی دم توڑگیا۔ حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments