موٹر سائیکل اور وین میں تصادم سے تین افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل ساہیوال میں شاہپور چوک کے قریب موٹر سائیکل اور ہنڈائی شہزور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں امجد، فاروق اور 22 سالہ رئیس زخمی ہوئے ، جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں امجد کے سر اور دونوں ہاتھوں، فاروق کے ماتھے ، دائیں ہاتھ اور پیٹ پر زخم آئے۔ ، جبکہ محمد رئیس کی دائیں کلائی کا جوڑ اتر گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا، جہاں انہیں مزید علاج کے لیے طبی عملے کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments