شمالی پنجاب کے چار اضلاع کو دو سیکٹر میں تقسیم ،فوکل پرسن مقرر کرنے احکامات جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آئندہ سیزن میں گندم کی ریکارڈ پیدوار اور کاشت کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے سرگودھا سمیت شمالی پنجاب کے چار اضلاع کو دو سیکٹر میں تقسیم کر کے فوکل پرسن مقرر کرنے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
،ڈی جی ایگریکلچر پنجاب کی طرف سے جاری ہدایت نامے کے مطابق گندم کاشت کے دوران کسانوں کو در پیش مسائل کے ازالہ اور نگرانی کیلئے سیکٹر ون میں ضلع سرگودھا اورخوشاب جبکہ سیکٹر ٹو میں میانوالی اور چنیوٹ شامل ہیں،اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیدوار کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کسانوں میں آگاہی مہم چلانے کے علاوہ جدید طریقوں کو اپنا یا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments