خدمت مرکز پر جعلی ویری فکیشن کروانے کی کوشش ناکام
خدمت مرکز پر جعلی ویری فکیشن کروانے کی کوشش ناکام جانچ پڑتال پر معلوم ہوا شخص فائرنگ کے مقدمے میں ریکارڈ یافتہ ہے
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی موڑ پولیس خدمت مرکز پر مبینہ طور پر جعلی ویری فکیشن کروانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔چک نمبر 4 ڈی بی کندیاں کے رہائشی عاشق علی گجر ولد فرزند ارجمند علی گجر کو اٹامک جاب کے لیے ویری فکیشن کے دوران مشکوک جان کر چیک کیا گیا آن لائن ریکارڈ کی جانچ پڑتال پر مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ شخص کندیاں میں ہوائی فائرنگ کے ایک مقدمے میں ریکارڈ یافتہ ہے الزام ہے کہ ملزم نے چک نمبر 4 ڈی بی کے ایک کمپیوٹر کمپوزنگ آپریٹر عاطف کے ذریعے ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل کروا کر صاف ریکارڈ کا پرنٹ حاصل کیا اور پولیس خدمت مرکز سے اس کی تصدیق کروانے کی کوشش کی پولیس خدمت مرکز ہرنولی موڑ کے انچارج اظہر اقبال کی مدعیت میں ہرنولی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments