ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کیلئے 6کروڑ کی گرانٹ جاری

ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کیلئے 6کروڑ کی گرانٹ جاری

ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کیلئے 6کروڑ کی گرانٹ جاری تقریب میں ریٹائرڈ مردو خواتین ملازمیں میں رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی جد جہد رنگ لائی ، حکومت پنجاب نے میونسپل کمیٹی خوشاب کے ریٹائرڈ ملازمین کی کمیوٹیشن گریجو ایٹی اور دیگربقایا جات کی ادائیگی کیلئے 6کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ، گرانٹ کے اجراء کے بعد پنجاب اسمبلی کے رکن ملک محمد آصف بھا نے دیگر عوامی شخصیات ملک بلال بھا اور ملک رضوان بھا کے ہمراہ ایم سی خوشاب کے دفتر میں منعقدہ ایک خوبصور ت تقریب میں ریٹائرڈ مردو خواتین ملازمیں میں رقوم کے چیک تقسیم کئے ، اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی خوشاب سندس رابیل ، سکندر حیات رانجھہ اور باقر حسین جعفری بھی موجود تھے ، واضح رہے کہ متاثرہ ملازمین کیلئے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات کا حصول ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا تھا ملک آصف بھا نے انہیں ان کے حقوق دلوانے کیلئے شبانہ روز جدو جہد جاری رکھی جس کے نتیجے میں ان کی داد رسی ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...