شادی کا جھانسہ دیکر ساڑھے 6 لاکھ ہتھیانے پرمقدمہ درج

 شادی کا جھانسہ دیکر ساڑھے 6 لاکھ ہتھیانے پرمقدمہ درج

شادی کا جھانسہ دیکر ساڑھے 6 لاکھ ہتھیانے پرمقدمہ درج شادی کے صرف دو روز بعد مبینہ طور پر ان کی اہلیہ گھر سے غائب ہوگئیں

کندیاں(نمائندہ دنیا) شادی کا جھانسہ دے کر ساڑھے 6 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق کندیاں کچہ ملی خیل، تحصیل پہاڑ پور کے رہائشی محمد جاوید خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے نام پر ان سے ساڑھے 6 لاکھ روپے وصول کیے گئے تاہم شادی کے صرف دو روز بعد مبینہ طور پر ان کی اہلیہ گھر سے غائب ہوگئیں۔متاثرہ شہری کے مطابق صباء نامی خاتون، سکنہ جوہر آباد سے شادی کے سلسلے میں رقم ادا کی گئی تھی بعدازاں خاتون کے اچانک غائب ہونے پر انہوں نے کندیاں پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...