اغواء کی جھوٹی کہانی کا ڈراپ سین، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا

 اغواء کی جھوٹی کہانی کا ڈراپ سین، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا

اغواء کی جھوٹی کہانی کا ڈراپ سین، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیااغواء کیے جانے کی کال کرنے والے درخواست گزار کا دعویٰ پڑتال میں غلط نکلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اغواء کی جھوٹی کہانی کا ڈراپ سین، پولیس کی بروقت کارروائی نے بھانڈا پھوڑ دیا، 50 سالہ مبینہ مغوی موقع پر موجود نکلا،اغواء کی اطلاع پر پولیس کی فوری کارروائی نے سنسنی خیز معاملے کا بھانڈا پھوڑ دیا، 50 سالہ منظور حسین کو ڈیرے سے اغواء کیے جانے کی کال کرنے والے درخواست گزار کا دعویٰ پڑتال میں غلط نکلا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 113 جنوبی کے رہائشی سلمان علی اختر نے فون کرکے دو افراد پر منظور حسین کو اغواء کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو مبینہ مغوی وہاں موجود تھا۔ مزید چھان بین میں معاملے کی تہہ میں نجی ملازمین کی لین دین کا تنازع سامنے آیا، جسے مبینہ طور پر اغواء کا رنگ دے کر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں سلمان علی کے خلاف دفعہ 29 ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...