پھپھوندی نے ترشاوہ پھلوں کی تیار فصل کو نقصان پہنچادیا
پھپھوندی نے ترشاوہ پھلوں کی تیار فصل کو نقصان پہنچادیا نرسریوں میں پیوند کی گئی ترشاوہ پھلوں کی اقسام متاثر ہورہی ہیں ، کاشتکار پریشان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) باغات میں مخصوص پھپھوندی نے ترشاوہ پھلوں کی تیار فصل کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا جس پر کاشتکار پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، باغبان حضرات کا کہنا ہے کہ فائٹو فتھورا نامی پھپھوندی کی وجہ سے ترشاوہ باغات اور نرسریوں میں پیوند کی گئی ترشاوہ پھلوں کی اقسام متاثر ہورہی ہیں احتیاطی تدابیر ، مخصوص تشخیص ، محفوظ و مو ثر کاشتی امورکے باوجود باغبانوں کو مالی نقصان کے اندیشوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے ،اس صورتحال میں ایکسپورٹ کوالٹی کے کینو و دیگر ترشاوہ پھلوں کی مطلوبہ پیدوار کا ہدف بھی پورا نہیں ہو سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments