مزدوروں پر اچانک بیم گر گئی، ایک جاں بحق ، دوسرا زخمی

مزدوروں پر اچانک بیم گر گئی، ایک جاں بحق ، دوسرا زخمی

مزدوروں پر اچانک بیم گر گئی، ایک جاں بحق ، دوسرا زخمی جاں بحق مزدورکی میت اس کے آبائی گھر چک نمبر 20 جنوبی پہنچا دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مکان کی دیوار گراتے ہوئے مزدوروں پر اچانک بیم گر گئی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ مزدور فیصل نواز موقع پر جاں بحق جبکہ 28 سالہ شعیب اختر شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ سنگرانی مارکیٹ، معظم آباد روڈ پر پیش آیا، جہاں اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق مزدور فیصل نواز کی میت اس کے آبائی گھر چک نمبر 20 جنوبی پہنچا دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...