رورل ہیلتھ سنٹرز کے 13میڈیکل و نان میڈیکل سٹاف کو شوکاز نوٹس
رورل ہیلتھ سنٹرز کے 13میڈیکل و نان میڈیکل سٹاف کو شوکاز نوٹس غیر حاضری، سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہدایت نامہ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا نے ٹی ایچ کیوز،رورل ہیلتھ سنٹرز کے 13میڈیکل و نان میڈیکل سٹاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وارننگ دی ہے ،جن میں ڈاکٹرز،ٹیکنیشنز و دیگر عملہ شامل ہے ۔جبکہ تمام ڈی ایچ اوز،میڈیکل سپرٹینڈنٹس ، میڈیکل افسران کو جاری ہدایت نامہ کے ذریعے اچانک چھاپوں کا سلسلہ تیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ غیر حاضری، سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، صبح نو بجے میڈیکل افسران حاضری لگا کر دس بجے تک ضلعی دفتر ارسال کریں، اسی طرح ہسپتالوں میں لائف سیونگ اور دیگر ادویات کی دستیابی اور مشینری اپ ڈیٹ رکھی جائے ،بصورت دیگر آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments