گھروں تک گندے پانی کی فراہمی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا
گھروں تک گندے پانی کی فراہمی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیابھاری رقوم خرچ کی جا چکی تو صاف پانی کی فراہمی یقینی کیوں نہیں بنائی جا سکی؟
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے وسط میں شہریوں کے گھروں تک گندے اور بدبودار پانی کی فراہمی کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دعووں پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے تحت واٹر سپلائی کے منصوبوں پر بھاری رقوم خرچ کی جا چکی ہیں تو پھر گھروں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی کیوں نہیں بنائی جا سکی؟ سرگودھا میں شہری بنیادی ضرورت کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ گندے اور بدبودار پانی کی شکایات نے عوامی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے ۔ مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی کے نظام، بوسیدہ پائپ لائنوں اور پانی کی کوالٹی کی جانچ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments