پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی
پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی ریلی کا آغازکچھیلا ہاؤس قینچی موڑ سے شاہراؤں کا چکر لگا کر واپس اسی مقام پر اختتام پذیر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت سابق ایم این اے ملک اسلم کچھیلا،اسد اکرم کچھیلا نے کی ، ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں، علماء کرام اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،ریلی کا آغازکچھیلا ہاؤس قینچی موڑ سے ہوا جو مختلف شاہراؤں کا چکر لگا کر واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کی ضامن ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے ، ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے پوری قوم کو متحد رہنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments