قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بیرون ملک سے گرفتار

 قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بیرون ملک سے گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آرپی اوسہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پرسپیشل آپریشنزسیل سرگودھا ریجن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو بیرون ملک سے گرفتار کرلیا ۔

اشتہاری مجرم عرفان نے سال 2022 میں تھانہ شاہپور صدر کے علاقہ میں ضیاء اﷲ کو ذاتی رنجش کی بنا پر قتل کردیا اوربیرون ملک مفرور ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کیا گیا اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سراغ لگایا گیا ملزم دبئی میں مقیم تھا جس کو دبئی سے بذریعہ انٹرپول گرفتار کیا گیا ۔ اشتہاری ملزم عرفان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے بتایا ہیک مختلف ممالک میں روپوش مجرمان اشتہاریوں کا سراغ لگایا گیا ہے اب تک 141 ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کروائے جا چکے ہیں جن میں سے 38 سے زائد ملزمان کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے مقامی عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے ۔ جبکہ 27 ملزمان کی گرفتاری اور بیرون ملک واپسی کے لیے متعلقہ وفاقی و بین الاقوامی اداروں سیمسلسل رابطے میں ہیں جن کوبھی جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...