حفاظتی انتظامات نہ رکھنے والی فیکٹریوں ، ملوں کارخانوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
جانی و مالی نقصان کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس میں حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی پر بغیر نوٹس سیل کرنے کے ساتھ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حفاظتی انتظامات نہ رکھنے والی فیکٹریوں، ملوں، کارخانوں اور ورکشاپوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں قائم صنعتی یونٹس کا معائنہ کریں اور وہاں حفاظتی اقدامات کی دستیابی یقینی بنائیں انسانی جانوں کو خطرات سے دوچار کرنے اور جانی و مالی نقصان کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس میں حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی پر انہیں بغیر نوٹس سیل کرنے کیساتھ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔ متعلقہ حکام کو صنعتی یونٹس میں حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد کی جانچ پڑتال اور خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments