ناقص صفائی:روزانہ رپورٹ ارسال کرنےکی ہدایت

ناقص صفائی:روزانہ رپورٹ ارسال کرنےکی ہدایت

میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ کونسلوں کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ، عملے کی حاضری چیک کرنے ، روزانہ کی رپورٹ بھجوانے کا پابند بنایا گیا مؤثر ورک پلان تیار نہ کیے جانے اور ضرورت کے مطا بق افرادی قوت کم ہونے کے باعث بھی پروگرام کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے ،ستھرا پنجاب حکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر حکومت پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو صفائی کے انتظامات کی سخت نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ متعلقہ حکام کے احکامات کے مطابق میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ کونسلوں کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، جنہیں اپنی اپنی حدود میں ستھرا پنجاب کے عملے کی حاضری چیک کرنے ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور روزانہ کی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھجوانے کا پابند بنایا گیا ہے ۔ دوسری جانب افسران، ملازمین اور ٹھیکیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ٹھیکیداروں پر جرمانے عائد کرنے کے باوجود صفائی کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری نہ آنا انتظامی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ دوسری جانب ستھرا پنجاب حکام کے مطابق آبادی کے تناسب سے مؤثر ورک پلان تیار نہ کیے جانے اور ضرورت کے مقابلے میں افرادی قوت کم ہونے کے باعث بھی پروگرام کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...