نوعمر لڑکوں سے مشقت لینے کا سلسلہ نہ رک سکا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں چائلڈ لیبر بیورو کے قیام کے باوجود کمسن اور نوعمر لڑکوں سے مشقت لینے کا سلسلہ نہ رک سکا۔۔۔
اب بھی ضلع خوشاب کے لاتعداد بچے اعلیٰ تعلیم و تربیت سے محروم ہیں اور سکول جانے کی بجائے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، ضلع خوشاب کے سماجی حلقوں کے مطابق چائلڈ لیبر صرف بچوں سے کام لینے کا نام نہیں، بلکہ یہ ان کے بچپن، تعلیم اور مستقبل سے محرومی کا مسئلہ ہے۔ بچوں کو مزدوری کے بجائے تعلیم، تحفظ اور بہتر مستقبل دینا حکومت اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments