یونیورسٹی آف میانوالی میں ووٹر ایجوکیشن آگاہی سمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف میانوالی میں ووٹر ایجوکیشن آگاہی سمینار کا انعقاد

ووٹ کی اہمیت جمہوری پراسیس میں ووٹ کاسٹ کرنے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میانوالی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف میانوالی میں ووٹر ایجوکیشن آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں یونیورسٹی آف میانوالی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد ہمایوں اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر یونیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر الطاف خان نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو ووٹ کی اہمیت اور ملک میں جمہوری پراسیس میں ووٹ کاسٹ کرنے حوالے آگاہی فراہم کی۔ انہوں کہا کہ ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے نوجوان نسل کا جاننا اس لئے بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں آپ میں ہی کوئی مستقبل کا سیاسی رہنماء بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی پرچی ملک کے مستقبل کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس لئے نوجوان نسل کو اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے کیونکہ کسی بھی سطح کے الیکشن میں آپ کا ووٹ آپ کے علاقے و صوبے اور ملک کی قسمت کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس لئے پولنگ والے دن ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے ۔ اس موقع پر ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے فرضی مشق بھی کی گئی تاکہ طلباء و طالبات کو صیح طریقے سے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق آگاہی مل سکے ۔ سمینار کے آخر میں طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...