شاہراہوں پر روڈ فرنیچر کی تنصیب بھی ضروری ،ایس پی پنجاب ہائی وے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن فرخ سہیل سندھو نے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہائی ویز پر ضروری روڈ فرنیچر کی تنصیب کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان سے ملاقات میں کیا۔ ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کے ساتھ شاہراہوں پر مناسب روڈ فرنیچر کی تنصیب بھی انتہائی ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments