22 مثالی گاؤں پروگرام بد انتظامی اور روایتی چشم پوشی کی نذر
منصوبوں کا منظور شدہ دائرہ کار کے مطابق معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے 22 دیہات میں حکومت کا شروع کیا گیا مثالی گاؤں پروگرام بد انتظامی اور روایتی چشم پوشی کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے ،اورمنصوبہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور تعمیراتی معیار پر اعلی انتظامیہ کی تشویش نے سرکاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ناقص تعمیراتی کاموں پر حکام کی برہمی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو موقع پر معائنوں کا حکم، تکنیکی ٹیموں کی تشکیل اور غیر معیاری کاموں کی صورت میں متعلقہ ادائیگیاں روکنے کی ہدایات اس امر کا تقاضا کرتی ہیں کہ محض اجلاسوں اور رپورٹس تک محدود رہنے کے بجائے عملی احتساب یقینی بنایا جائے ، جبکہ صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ہر تحصیل میں مکمل اور زیرِ تعمیر منصوبوں کا منظور شدہ دائرہ کار کے مطابق معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ پروگرام کے تحت فراہمی و نکاسی آب، سولنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے 22 دیہات میں جاری ہیں، جن پر قومی خزانے سے وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ ہوا، منصوبے مقررہ رفتار سے مکمل نہ ہوئے یا سرکاری فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگی پائی گئی تو اس کا براہِ راست نقصان دیہی آبادی کو ہوگا، جسے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وعدے کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments