گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 25990 لیٹر دودھ کو چیک
میانوالی(نامہ نگار)چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 25990 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔
مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت3.4کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،4کلوگرام مضر صحت مصحالحہ جات،84.9لیٹرمشروبات،4کلوگرام باسی کھویہ،20لیٹرآئل،5.4کلوگرام ممنوع چائنہ نمک،4لیٹر آئل، 2.5 کلو گرام آٹا،3کلوگرام کیچپ ضائع کروادیا گیا۔ اور مجموعی طور پر308,500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔مزیدبراہ چیکنگ کے دوران میانوالی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں ہوٹل اور فاسٹ فوڈ کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments