ڈپٹی کمشنرکا ریسکیو 1122 اسٹیشن میانوالی کا دورہ
میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا ریسکیو 1122 اسٹیشن میانوالی کا دورہ۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیوکنٹرول اینڈ کمانڈسنٹر،ایمر جنسی آلات، گاڑیوں اور جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو ہنگامی صورتحال میں استعمال ہو نیوالے آلات، فسٹ ایڈ کٹس، وہیکل، ائیر ایمبولینس کے زریعے دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کیئے جانے والے مریضوں، ریسکیورز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کنٹرول روم کے ڈیجیٹل ریسپانس سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments