ستھرا پنجاب پروگرام ،صفائی آپریشن جاری، افسروں کے دورے

ستھرا پنجاب پروگرام ،صفائی  آپریشن جاری، افسروں کے دورے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، جبکہ صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ بھی مسلسل کی جا رہی ہے ۔

اس سلسلے میں ہفتہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و ایم ڈی ستھرا پنجاب سرگودھا چودھری محمد اکمل نے اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اور سڑکوں کی دھلائی سمیت جاری صفائی سرگرمیوں کا موقع پر جائزہ لیا۔افسروں نے صفائی عملے کی حاضری چیک کی اور تحصیل سطح پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کی جانچ پڑتال اور کراس چیکنگ بھی کی۔اس موقع پر اے ڈی سی میونسپل سروسز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کو مؤثر اور فعال رکھنے کے لیے فیلڈ میں مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔ عملے کی حاضری اور کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے تاکہ صفائی آپریشن کا معیار برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...