ایک لاکھ 2 ہزار 632 ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت مکمل

 ایک لاکھ 2 ہزار 632 ایکڑ  رقبے پر گندم کی کاشت مکمل

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گوہر الرحمان نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں اب تک ایک لاکھ 2 ہزار 632 ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے ، جو مقررہ ہدف کا 23 فیصد ہے ۔

 یہ شرح گزشتہ سال اسی تاریخ تک ہونے والی کاشت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سیزن کے دوران ضلع سرگودھا میں 5 لاکھ 50 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔، جبکہ محکمہ زراعت کی بھرپور کوشش ہے کہ 20 نومبر تک تین لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کی کاشت مکمل کر لی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری اراضی پر بھی گندم کی کاشت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں کاشتکاروں کو بروقت رہنمائی فراہم کر رہی ہیں اور انہیں معیاری بیج کے استعمال اور بروقت کاشت کی ترغیب دے رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے مطابق گندم کی کاشت کے لیے بیج اور پانی کی دستیابی تسلی بخش ہے ، جبکہ موجودہ موسم بھی کاشت کے لیے موزوں ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ موسمی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کریں تاکہ مقررہ اہداف کے حصول کے ساتھ ملکی غذائی تحفظ اور گندم کی پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...