محصولات کی وصولی یقینی بنائی جائے ،سب رجسٹرارز کو ہدایت

 محصولات کی وصولی یقینی بنائی  جائے ،سب رجسٹرارز کو ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے سب رجسٹرارز کا اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں رجسٹریشن کے عمل سے متعلق مختلف امور، نامکمل اور غائب دستاویزات، آڈٹ پیراز میں نشاندہی کردہ سرکاری محصولات کی کمی اور زیرِ التوا رجسٹریشن دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آڈٹ پیراز میں نشاندہی کردہ ٹیکسوں اور سرکاری واجبات کی کمی کو فوری پورا کیا جائے ۔ جس میں رجسٹریشن کے عمل سے متعلق مختلف امور، نامکمل اور غائب دستاویزات، آڈٹ پیراز میں نشاندہی کردہ سرکاری محصولات کی کمی اور زیرِ التوا رجسٹریشن دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آڈٹ پیراز میں نشاندہی کردہ ٹیکسوں اور سرکاری واجبات کی کمی کو فوری پورا کیا جائے ۔ تمام سرکاری محصولات کی درست اور بروقت وصولی یقینی بنائی جائے اور رجسٹریشن کے زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت، قواعد و ضوابط کی پابندی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

تمام سب رجسٹرارز اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے سرکاری واجبات کی مکمل وصولی اور عوامی سہولت کو یکساں اہمیت دیں۔ تمام سرکاری محصولات کی درست اور بروقت وصولی یقینی بنائی جائے اور رجسٹریشن کے زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت، قواعد و ضوابط کی پابندی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ تمام سب رجسٹرارز اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے سرکاری واجبات کی مکمل وصولی اور عوامی سہولت کو یکساں اہمیت دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...