کامیڈین کپل شرما کا بنگلورو کے آشرم میں علاج جاری
مشہور کامیڈین کپل شرما کو ان کے مداح شدت سے یاد کررہے ہیں۔ سکرین پر واپسی کے متعلق کوئی بھی خبر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دیتی ہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز) سٹار کامیڈین پچھلے کئی مہینے سے تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی صحت کے متعلق محتاط ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق وہ آجکل بنگلورو میں ڈیٹا کس پروگرام پر ہیں اور سکرین پرواپسی کیلئے پر تول رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کپل نے آجکل شراب نوشی چھوڑی ہوئی ہے اور انہیں 15کلو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے ، وہ 28اکتوبر کو ممبئی واپس لوٹیں گے اور اپنے شو کی تیاری شروع کریں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ناول سے متاثر ہوکر کپل آشرم گئے ۔کپل گزشتہ برس بھی اسی آشرم میں گئے تھے لیکن علاج ادھورا چھوڑ آئے تھے اور دوبارہ شراب نوشی شروع کردی تھی۔کپل نے بنگلورو کے آشرم سے فلمائی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔