بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا افسوس

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا افسوس

پر امید ہوں شاید آئندہ دس سال کے دوران یہ ایوارڈ مل جائے ،بالی ووڈاداکار

کولکتہ( آن لائن) سینکڑوں ایوارڈ اپنے نام کرنیوالے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آج تک نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے جسکا انہیں بیحد افسوس ہے ۔ اپنی فلم زیرو کے حوالے سے اداکار نے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انکی آنیوالی مذکورہ فلم کا ٹریلر دکھایا گیا، تقریب کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا انہیں آج تک نیشنل فلم ایوارڈ نہیں ملا اور نہ ہی انکی کوئی فلم اس طرح کے بڑے فیسٹیول میں دکھائی گئی ہے اس بات کا انہیں بے حد افسوس ہے تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے اگلے 10 سال میں ایسا وقت آئے کہ میری فلموں میں سے کوئی فلم اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس میں نمائش کیلئے منتخب ہوجائے اورنیشنل ایوارڈ مل جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں