عالیہ اپنے والد مہیش بھٹ کیساتھ کام کرنے سے خوفزدہ
میں موسیقی سے دور رہتی ہوں جبکہ والد اس حوالے سے پرجو ش ہیں :اداکارہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’’سڑک 2‘‘ میں اپنے والد کے ساتھ کام کرنے میں خوف محسوس کررہی ہیں۔ سکرپٹ اورکہانی کے بہترین انتخاب کے باوجودعالیہ بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اپنے والد سے روزانہ ملتی ہوں لیکن اس کے باوجود میں فلم ’’سڑک 2‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے شروع کرنے میں خوف محسوس کررہی ہوں۔عالیہ نے کہا کہ وہ موسیقی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرسکتیں اور اس سے دوررہتی ہیں جب کہ ان کے والد موسیقی اوردیگر کام کولے کر بہت پر جوش ہیں اور یہی چیز انہیں ڈرا رہی ہے ۔