ابرارالحق کا میوزیکل پروگرام بدنظمی کا شکار

 ابرارالحق کا میوزیکل پروگرام بدنظمی کا شکار

معروف گلوکار ابرارالحق کا ملتان میں ہونے و الامیوزیکل پروگرام سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث بدنظمی کا شکار ہوگیا،

لاہور(کلچرل رپورٹر)شائقین اورسکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور گلوکار شو چھوڑ کر چلے گئے ۔ پرانا شجاع آباد روڈ ملتان میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا،پرفارمنس کے دوران بعض منچلے نوجوان سٹیج پر چڑھ کر ڈانس کرنے لگے منع کرنے پر سکیورٹی گارڈز اور نوجوانوں کے درمیا ن جھگڑا شروع ہو گیا ۔جھگڑے کے دوران شو میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں