فیس بک انتظا میہ نے تین تال بینڈ کا کلیم درست قرار دیدیا
فیس بک انتظا میہ نے تین تال بینڈ کا کلیم میرٹ پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے نئے مقبول آئٹم میراثی کی چوری شدہ تھیم پر مبنی کمپوزیشن کو آف لوڈ کر دیا ۔
لاہور(کلچرل رپورٹر)فیس بک انتظا میہ نے تین تال بینڈ کا کلیم میرٹ پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے نئے مقبول آئٹم میراثی کی چوری شدہ تھیم پر مبنی کمپوزیشن کو آف لوڈ کر دیا ۔ انسٹرومینٹل صوفی بینڈ تین تال کے بانی وکی حسین اور ان کے ساتھی گلو کار زوہیب زاہد نے اپنے مقبول ہونے والے مذکورہ آئٹم کے چوری ہونے پر دعویٰ دائر کرتے ہوئے کلیم کیا تھا کہ گلوکار حسن نواز نے جواسی ٹیم کا حصہ تھے ، اسے چرا کراپنے نام سے پہلے ہی ریلیز کر دیا ۔ فیس بک انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد مسروقہ تھیم پر بنا یا گیا حسن نواز کا گیت آف لوڈ کر دیا۔