ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھر پور فلم ’’الہ دین ‘‘ کا ٹریلرجاری کردیاگیا

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھر پور فلم  ’’الہ دین ‘‘ کا ٹریلرجاری کردیاگیا

1992 میں ریلیز ہونے والی ڈزنی کی مشہور ترین کارٹون کہانی پر مبنی فلم ’’الہ دین‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) اس کامیڈی سے بھرپور فلم میں کارٹونز کی جگہ بچوں کے پسندیدہ جن ’’جینی‘‘ کا کردار ول اسمتھ ادا کر رہے ہیں جبکہ پرنسز جیزمین کا کردار اداکارہ نائیومی سکاٹ ادا کر رہی ہیں اور الہ دین کا کردار بلی میگنیوسن نبھا رہے ہیں۔24مئی کو ریلیز ہونیوالی فلم کی کہانی میں کی گئی تبدیلیوں کو راز میں رکھا گیا ہے لیکن مداح پسندیدہ کرداروں کو کہانی میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ بڑی سکرین پر دیکھنے کیلئے خاصے پُر جوش ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں