سلمان خان کوبندرنے پانی پینا سکھادیا

 سلمان خان کوبندرنے پانی پینا سکھادیا

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مختلف قسم کی وڈیوزشیئر کرتے رہتے ہیں تاہم اب ایک ویڈیومیں انہیں بندرنے پانی پینا سکھادیا۔

ممبئی(نیٹ نیوز)سلمان خان نے انسٹاگرام پرایک وڈیو شیئر کی جس میں بندر کو پانی ایک پلاسٹک کی بوتل میں دیا گیا جواس نے پینے سے انکارکردیا۔اداکار نے جب بندر کوپانی گلاس میں دیا تواس نے فوری طورپر پی لیا۔ سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا بجرنگی بھائی جان پلاسٹک کی بوتل میں پانی نہیں پیتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں