پیپلزپارٹی کے احتجاج کے بعد سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس واپس لینے کی منظوری
اسلام آباد :(دنیا نیوز) حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دے دی گئی۔
آرٹیکل 89(2)b کے تحت صدرِ مملکت کو آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دے دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیے۔
یاد رہے سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 قومی پالیسی سے ہم آہنگ نہ ہونے پر واپس لیا گیا، دوسری جانب وزیراعظم آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور ایس ای زیڈ ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ نافذ کیا۔
خیال رہے پیپلزپارٹی نے آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس سےواک آؤٹ کیا تھا اور چیئرمین بلاول بھٹو نے منگل کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔