شاہدکپور کا فلمی معاوضہ کرینہ ،پریانکا اوردپیکا سے زیادہ
تینوں اداکاراؤں کا مجموعی معاوضہ 34کروڑ ہے ،شاہد 35کروڑ وصول کریں گے
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہد کپور نے اپنا معاوضہ ڈبل کردیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ 250 کروڑ سے زائد کی کمائی کی اور یہ فلم شاہد کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ اطلاعات ہیں کہ اب شاہد کپور ایک فلم کا معاوضہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے مجموعی معاوضے سے بھی زیادہ لیں گے ۔ذرائع کے مطابق شاہد کپور کی اب ڈیمانڈ 35کروڑ روپے فی فلم ہوگی ،دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا 12،12اورکرینہ کپور10کروڑروپے فی فلم لیتی ہیں جو ملا کر 34کروڑبنتاہے ۔