سجل علی نے آفر ملنے کے باوجود بھارتی فلم میں کام نہیں کیا

سجل علی نے آفر ملنے کے باوجود بھارتی فلم میں کام نہیں کیا

پاکستانی فنکارکشمیریوں پر مظالم ختم ہونے تک بھارتی فلم میں کام نہیں کرینگے :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ’’مام‘‘ میں کام کرکے بہت شہرت ملی تاہم آفرملنے پربھی دوسری بھارتی فلم میں کام نہیں کیا،جب تک کشمیر یوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے مظالم ختم نہیں ہوں گے پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام نہیں کریں گے ۔سجل علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی فنکاروں نے بحال ہوتی بحران زدہ فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دینے کی کوشش کی ہے جس میں فلمساز وں و ہدایتکاروں کی کاوشیں بھی قابل قدر ہیں جن کی فلموں میں کام کرکے احسا س ہوا کہ وہ پروفیشنل ازم پر یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں