عائزہ خان نے آئندہ لالچی عورت کا کردارکرنے سے توبہ کرلی

عائزہ خان نے آئندہ لالچی عورت  کا کردارکرنے سے توبہ کرلی

اداکارہ عائزہ خان نے آئند ہ کسی بھی ڈرامے میں لالچی عورت کا کردار ادا کرنے سے توبہ کرلی ،

لاہور (شوبز ڈیسک)ان کا کہناہے کہ وہ نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘والا کرداردوبارہ کبھی نہیں کریں گی ۔انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہا ہے کہ یہ ڈرامہ ایک ٹوٹے ہوئے دل کی کہانی ہے اور میں اس ڈرامے میں اداکئے گئے کردار کو زندگی میں دوبارہ کبھی نہیں کرنا چاہوں گی کیونکہ میری نظر میں یہ صرف میاں بیوی کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس میں ان کے اندر موجود پیسے کے لالچ کو دکھایا گیا ہے اورمیں ایسی بالکل نہیں ہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں