پرویز خٹک کو’’ تیلی پہلوان ‘‘کہنے پر معافی نہیں مانگوں گا، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا نہ میری زباں بندی کی، مجھ سے کبھی کبھی ’’نوبال‘‘ہوجاتی ہے پختونخوا کے وزیر جیل کا بیان افسوسناک ہے، عمران ایسے لوگوں کے ساتھ سونامی لانا چاہتے ہیں
لاہور (نمائندہ دنیا) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو تیلی پہلوان کہنے پر معافی نہیں مانگوں گا، پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر برہمی کا اظہار کیا نہ ہی میری زبان بندی کی گئی، مجھ سے کبھی کبھی ’’نوبال‘‘ ہوجاتی ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو تیلی پہلوان کہنے سے ان کی دل آزاری نہیں ہوئی، میں معافی نہیں مانگوں گا، ان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات کا بیان افسوس ناک ہے، عمران خان کو بھی نوٹس لینا چاہئے اور قوم کو بتائیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ سونامی لانا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments