دھرنا: حکومت عدلیہ مخالف 600 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ٹویٹر, یوٹیوب کا 800 شکایات منظور کرنے سے انکار

دھرنا: حکومت عدلیہ مخالف 600 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ٹویٹر, یوٹیوب کا 800 شکایات منظور کرنے سے انکار

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو 1500سے زائد سوشل میڈیا اکائونٹس،ویب سائٹس بند کرنے کیلئے شکایات بھجوائی تھیں پی ٹی اے کو ٹویٹر ، یوٹیوب کی جانب سے مشکلات کاسامنا،سوشل میڈیااکائونٹس بندکرنے کیلئے مزیدشواہدطلب کرلئے

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت داخلہ کے احکامات پر دھرنے کی شروعات سے تاحال مذہبی وسیاسی جماعتوں کے حکومت و عدلیہ کے خلاف 600سے زائد سوشل میڈیا اکائونٹس ،ویب سائٹس، ویب چینل اورویڈیوز لنکس بند کردیئے گئے ۔ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرانے کیلئے ٹویٹر اور یوٹیوب کمپنیوں کی جانب سے مشکلات کاسامنا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے دھرنے سے تاحال پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو 1500سے زائد سوشل میڈیا اکائونٹس (ویب سائٹس ، لنکس ، چینلز ، فیس بک ، ٹویٹر اکائونٹس ) بند کرنے کیلئے شکایات بھجوائی گئی ہیں ،جن میں مذہبی و سیاسی قائدین کی حکومت و عدلیہ مخالف تقاریر ، پوسٹیں ، تحریریں او راحتجاج سے متعلق مواد بھی شامل ہے ،پی ٹی اے کی جانب سے فیس بک ، ٹویٹر اور یوٹیوب کو سوشل میڈیا اکائونٹس،لنکس بند کرنے کیلئے بھجوائی گئیں 1500سے زائد شکایات میں سے تاحال مذکورہ کمپنیوں نے 600سے زائد شکایات منظور کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کیے ہیں۔پی ٹی اے کی 800کے قریب شکایات کو کمپنیوں نے منظور کرنے سے انکارکردیاہے اور سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرنے کیلئے مزید شواہد اور مواد طلب کیاہے ۔ سوشل میڈیااکائونٹس

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں