فائرنگ میں شہید کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ، سلامی پیش

فائرنگ میں شہید کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ، سلامی پیش

پشاور (اے پی پی) گزشتہ روز فائرنگ میں شہید دو کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ کسٹم ہاؤس پشاور میں ادا کی گئی ، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی ،آئی جی پولیس اخترحیات خان نے بھی شرکت کی۔

گورنر نے جسد خاکی پر گلدستے رکھے ، کسٹم دستے نے سلامی پیش کی۔ افتخار عالم اور شہاب علی کے جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقہ روانہ کر دیئے گئے ۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی نے کہا دہشتگردی کے واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ، کسٹم اہلکاروں کی شہادت میں جو بھی ملوث ہے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی آئی خان میں اس واقعہ پر حکومت اور اداروں کوسوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا حکومت وقتاً فوقتاً افغان حکومت سے د ہشتگردی کی روک تھام کیلئے مطالبہ کرتی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں