پی ٹی آئی دور کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج : عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام لسٹ میں رہیں گے

پی ٹی آئی دور کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج : عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام لسٹ میں رہیں گے

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف حکومت کا بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی دور کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان، بشریٰ بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے ،موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی،وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا،غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام بھی لسٹ سے خارج کر دیئے گئے ۔ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی کے نام بھی شامل ہیں۔اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان، اورفواد چودھری،فروغ نسیم، شیریں مزاری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ۔ وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں