ٹیکس بوجھ کا احساس ، بند باندھنے کی کوشش کررہے :علی پرویز

ٹیکس بوجھ کا احساس ، بند باندھنے کی کوشش کررہے :علی پرویز

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت اخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات اپنی جیب سے دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں علی پرویز ملک نے مزیدکہا  کہ ٹیکس کے بوجھ کا احساس ہے کوشش کر رہے ہیں کہ آگے بند باندھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام کابینہ ارکان بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، وزیر خزانہ اورنگزیب 50 کروڑ روپے سالانہ تنخواہ چھوڑ کر 4 ماہ سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا آئندہ 3، 4 سال میں 100 بلین ڈالر کا انتظام کرنا ہے جس کیلئے آئی ایم ایف ضروری ہے ، پہلے ہمارے پاس ایل سیز کیلئے ڈالر نہیں ہوتے تھے کنٹینر پھنس جاتے تھے ، اچھی خبر یہ ہے کہ معاشی استحکام کی جانب قدم بڑھا لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں