گورنر پنجاب سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی ملاقات

گورنر پنجاب سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی ملاقات

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مفتی راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں صدر پیپلزپارٹی علما مشائخ ونگ پنجاب و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد یوسف اعوان اور دیگر موجودتھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلام میں محبت، برداشت اور رواداری پر بہت زور دیا گیا ہے اور انہی احکامات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن اور محبت کا گہوارہ بنا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فراغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ معاشرے میں بہتری لانے کے لئے سب کو انفرادی اور اجتماعی کاوشیں کرنی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں