حق دو تحریک کی ممبرشپ کاآج سے آغاز:گھر بیٹھے تو حکمران بجلی گیس مہنگی کرینگے:حافظ نعیم

حق دو تحریک کی ممبرشپ کاآج سے آغاز:گھر بیٹھے تو حکمران بجلی گیس مہنگی کرینگے:حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں رکھی گئی ناشتہ تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا حق دو تحریک کی ممبر شپ کا آج سے آغاز کر رہے ہیں۔

مایوس ہو کر گھر بیٹھ گئے تو یہ بجلی، گیس مزید مہنگی اور خیرات دیں گے ، بادشاہ سلامت نے 14 روپے بجلی سستی کر کے ہمیں خیرات دی ہے ، آئی پی پیز کی اپنی کیپسٹی پیمنٹ بند کریں، ہمیں خیرات نہیں اپنا حق چاہیے ۔پارٹیوں کا انحصار اے ٹی ایم پر ہے ۔لیڈر چلا رہا ہوتا ہے اور پارٹی لوٹ رہی ہوتی ہے ۔پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کئے ہیں۔کونسا تعلیمی ادارہ ایسا ہے جہاں منشیات نہیں بیچی جارہی، بچوں کے جسموں میں زہر اتارا جارہا ہے ۔بجلی کے بلوں میں کمی کرنا خیرات نہیں عوام کا حق ہے ۔ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے ۔ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی کی بنیاد لاہور میں ہی رکھی گئی تھی۔بدقسمتی سے جس تمنا سے پاکستان بنا تھا وہ پوری نہیں ہوسکی۔خدمت جماعت اسلامی کی سرشت میں شامل ہے ۔جماعت اسلامی نے اجتماعی قربانی کا تصور دیا۔لاکھوں بچوں کو فری آئی ٹی کورسز کر ائیں گے ۔انہوں نے کہابچوں کا ٹیلنٹ ملک کو بہت آگے لیکر جاسکتا ہے ۔ملک کا نظام بیوروکریسی چلارہی ہے ۔حکمران طبقے کا تعلق جاگیر داروں سے ہے ۔تعلیم اتنی مہنگی کردی کہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے ۔بجلی کا بل بم بن کر گرتا ہے ۔معیشت حکمران طبقے نے خراب کی۔آئی پی پیز کا عذاب ملک پر مسلط ہے ۔بجلی بنانے والے ادارے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ہر دور میں آئی پی پیز لگے ہیں۔جماعت اسلامی اس وقت میدان میں ہے ۔جماعت اسلامی ایک گلوبل ویژن رکھتی ہے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اختتام پر کہنا تھا کہ حق دو تحریک کی ممبر شپ کا آج سے آغاز کررہے ہیں، ہر فرد جماعت اسلامی کا ممبر بن سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا یہ تصورات ذہن سے ہٹا دیجیے کہ جماعت میں لوگ شامل نہیں ہو سکتے ۔جتنی میری مائیں بہنیں موجود ہیں، میرے نوجوان ،بزرگ بھی جماعت اسلامی کے ممبر بن سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں