زندگی آسان پروگرام شروع،سپیشل افراد کی بحالی ترجیح:مریم نواز

زندگی آسان پروگرام شروع،سپیشل افراد کی بحالی ترجیح:مریم نواز

لاہور (دنیانیوز،اے پی پی) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ،ان کا کہناتھاکہ چاہتی ہوں سپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں،سپیشل افراد کو خوش و خرم دیکھنازندگی کا خوشگوار تجربہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کیلئے معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کاباقاعدہ آغاز ہوگیا ،سپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل(awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ہیئرنگ ایڈ فراہم کر کے آسانی اورسہولت پیدا کی جائے گی،وہیل چیئرملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے ، سپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ برداشت کے عالمی دن پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ نفرت اور تعصب کا زہرمعاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے ،نبی کریمؐ نے اپنی زندگی میں رواداری، برداشت کی شاندار مثالیں قائم کیں، ہمیں ان پر عمل کرنا ہے ، رواداری، احترام اور برداشت کامیاب اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے ۔ قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں برداشت ، ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اور محبت کے اصول سکھائیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ نفرت اور تعصب کا زہر معاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے ، ایسا معاشرہ ترجیح ہے جو ہر شہری کو مساوی مواقع اور حقوق فراہم کرے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اختلافات قبول کریں، ایک دوسرے کیلئے برداشت، عزت و احترام کو فروغ دیں، پاکستان کو امن، رواداری، اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں