ہزاروں اسامیاں ختم اور درجنوں سرکاری ادارے بند کرنے کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا آج اجلاس

ہزاروں اسامیاں ختم اور درجنوں سرکاری ادارے بند کرنے کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا آج اجلاس

اسلام آباد(دنیا نیوز)ہزاروں اسامیاں ختم اور درجنوں سرکاری ادارے بند کر نے کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، صدارت وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں5 وزارتوں کا حجم کم کیا جائے گا۔کابینہ کو وزارت ہاؤسنگ، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، فوڈ سکیورٹی، سرمایہ کاری بورڈ کی رائٹ سائزنگ سفارشات پیش کی جائیں گی۔ سفارشات منظوری سے ہزاروں اسامیاں ختم ہوں گی۔ درجنوں ادارے بھی بند ہونگے۔ سٹاف ٹو آفیسر شرح میں 50 فیصد کمی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں