انڈوں کو طویل عرصے تک محفوظ کرنے کا طریقہ دریافت
لوزیانا (نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے انڈوں کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے ۔
لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی (ایل ایس یو) کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انڈوں کی شیلف لائف کو بڑھانے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے ۔ایل ایس یو کے زرعی مرکز کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پیٹنٹ شدہ اس عمل میں نمی کی کمی اور بیکٹیریل افزائش کے خلاف حفاظتی رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کرسٹیشین شیلز سے حاصل کردہ چٹوسن کا استعمال کیا جاتا ہے چٹوسن پہلے سے ہی پھلوں اور سبزیوں پر مبنی خوراک کے تحفظ کے طور پر اور بعض ادویات میں استعمال ہوتا ہے ۔ فوڈ سائنسدان یوپینگ گاؤ نے کہا کہ جن انڈے میں یہ حفاظتی کوٹنگ ہوتی ہے وہ کمرے کے درجہ حرارت پر سات ہفتوں تک محفوظ اور کھانے کے قابل رہ سکتے ہیں۔