ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل تصاویر اے آئی سے تیارکی گئیں

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل  تصاویر اے آئی سے تیارکی گئیں

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کی ٹینس آئیکون ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی ایک بار پھر افواہوں کی زد میں آگئے ۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا، ان تصاویر میں وہ دونوں بظاہر ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ جب وائرل تصاویر کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا ہے کہ یہ AI سے تیار کی گئی جعلی تصاویر ہیں۔مزید برآں نہ تو ثانیہ مرزا اور نہ ہی محمد شامی نے ان افواہوں پر کوئی بیان دیا ہے بلکہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے کیریئر میں مصروف ہیں، ثانیہ مرزا ابوظہبی میں ورلڈ ٹینس لیگ کی نشریات میں شریک ہیں جبکہ شامی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں