جنگیں ختم کریں ،کرسمس کا پیغام

جنگیں ختم کریں ،کرسمس کا پیغام

ویٹیکن سٹی،لندن(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیوچہارم نے اپنے پہلے کرسمس خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور غزہ میں فلسطینیوں کی سخت انسانی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔۔۔

۔انہوں نے کہا غزہ میں لوگ سرد موسم میں کھلے خیموں میں دن بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے جنگ کی تباہ کاریوں، بے گھری اور دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے عالمی قیادت سے امن مذاکرات اور انسانیت کی بھلائی کے لیے اقدام کی اپیل کی۔ پوپ لیونے یورپی ممالک میں مہاجرین کے خلاف بڑھتی نفرت پر بھی روشنی ڈالی اور امن، انصاف اور ہمدردی کا پیغام دیا۔انہوں نے فلسطین، لبنان، شام، اسرائیل، یوکرین میں امن، انصاف اور استحکام کی دعا کی۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنے سالانہ کرسمس پیغام میں دنیا بھر میں بڑھتی تقسیم کے تناظر میں ہمدردی اور مفاہمت کی اپیل کی ہے ۔بادشاہ چارلس نے کہا کہ مختلف مذاہب کے لوگوں میں امن کی مشترکہ خواہش حوصلہ افزا ہے ۔ دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دور میں قوموں کا اتحاد آج کے لیے بھی سبق ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں