مونگ پھلی کھانے کا بہترین وقت شام کا ہوتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)مونگ پھلی کو صحت بخش غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے ، تاہم ماہرین کے مطابق اسے اعتدال میں کھانا ضروری ہے کیونکہ ایک وقت میں زیادہ مقدار استعمال کرنے سے کچھ مضر اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔۔۔
غذائی ماہرین کے مطابق مونگ پھلی میں موجود متوازن غذائیت کی وجہ سے اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ، تاہم روزانہ صرف ایک چھوٹی مُٹھی کافی سمجھی جاتی ہے ۔اگر مونگ پھلی کو مونگ پھلی کے مکھن (پینٹ بٹر) کی صورت میں استعمال کیا جائے تو ایک بریڈ سلائس پر دو کھانے کے چمچ روزانہ صحت کے لیے مناسب مقدار قرار دی جاتی ہے ۔ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کھانے کا بہترین وقت شام کا ہوتا ہے ، جب اسے ہلکے اسنیک کے طور پر لیا جائے ۔